بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے قریب ایک مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس میں ڈی سی او ڈیرہ بگٹی کے مطابق چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بارکھان سے دو افراد کے ہلاک اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ادھر کوہلو کے علاقے کاہان کے قریب آج (بدھ کی صبح) اور کل شام گولہ باری سے ایک خاتون اور چار بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ بیکڑ سے پچیس کلومیٹر دور پکل کے علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے جس میں ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک قبائلی رہنما غلام قادر مسوری نے کہا ہے کہ یہ لوگ واپس اپنے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔ جہاں حادثہ پیش آیا ہے یہ ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کی سرحد پر واقع ہے۔ بارکھان سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالغفور مری نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں صرف دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ علاقہ لیویز کا ہے لیکن زخمیوں کو جب یہاں لایا گیا تو وہ خود ان زخمیوں سے ملے ہیں۔ لورالائی سے مقامی صحافی امانت حسین نے بھی دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کو این ایل سی ہسپتال لایا گیا ہے جن میں تین بگٹی اور دو مری قبیلے کے لوگ ہیں ۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ بیکڑ سے رکھنی کی طرف آ رہے تھے۔ عبدالصمد لاسی نے اس بارے میں کہا ہے کہ چونکہ ان کے علاقے میں ان دنوں علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہے اس لیے زخمیوں کو بارکھان لے جایا گیا ہے۔ ادھر مری قومی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل رات کاہان کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے ایک شخص شاہ مراد کے گھر میں گولے گرے، جن سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ آج (بدھ) صبح شمینی کے علاقے میں ایک شخص مرید کے گھر میں گولہ گرنے سے دو بچے ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ڈیرہ بگٹی میں بدھ کی شام فائرنگ اور گولہ باری ہوئی ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: بگٹی کے مخالفین فوج کے مددگار03 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں شدید ترین سردی03 January, 2006 | پاکستان باجوڑ، بلوچستان، اپوزیشن واک آؤٹ19 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں جھڑپیں اور دھماکے20 January, 2006 | پاکستان ’بلوچستان میں مفادات کی جنگ‘23 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||