بلوچستان: اوچ پاور پلانٹ پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ گیس پلانٹ کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔ ادھر پیر کوہ کے علاقے سے گولہ باری کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور کوئٹہ میں چھاونی کے علاقے میں آج ایک اور راکٹ گرا ہے۔ اتوار کو رات کے وقت ڈیرہ مراد جمالی سے کچھ فاصلے پر دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ قریبی پولیس سٹیشن سے پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد ہر طرف گیس پھیل گئی ہے اور جائے وقوعہ تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس دھماکے سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے جس سے پاور پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ گیس پائپ لائن کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یاد رہے کہ اس پائپ لائن کو گزشتہ دنوں دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جس سے اوچ پاور پلانٹ بند کر دیا گیا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو بجلی کر ترسیل منقطع کر دی گئی تھی۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے پیر کوہ کے علاقے میں راکٹ داغے ہیں لیکن اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں صورتحال قابو میں ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اتوار کو شام کے وقت ایف سی کے اہلکاروں نے گولہ باری کی ہے اور گولے شہر اور شہر کے قرب وجوار میں گرے ہیں۔ کوئٹہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ راکٹ ابدالی روڈ پر ملٹری ڈیری فارم کے قریب گرا ہے لیکن اس بارے میں نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز عسکری پارک کے سامنے دو راکٹ گرے تھے جن میں سے ایک فوجی افسر کے مکان کی چھت پر گرا تھا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اس سے قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں لوٹی گیس پلانٹ پر بھی دھماکے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کے بارے میں انتظامیہ اور بگٹی قبائل ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن پر حملہ29 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: پانی کی پائپ لائن پر دھماکہ28 January, 2006 | پاکستان ڈی جی خان: ریل کی پٹڑی تباہ27 January, 2006 | پاکستان بلوچستان ہائی کورٹ جج پر حملہ27 January, 2006 | پاکستان بلوچستان: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ26 January, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ ہلاک25 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||