بگٹی کے پوتے کی جائیداد ضبط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کی ایک عدالت نے نواب اکبر بگٹی کے پوتے برہمداخ خان بگٹی اور ان کے ساتھی عبدالحمید خان کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ برہمداخ خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں کراچی میں پی آئی ڈی سی ہاؤس کے باہر بم دھماکہ کیا تھا۔ جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کراچی پولیس نے دھماکے کے اس مقدمے میں دو بھائیوں عزیز اور مینگلا خان کو گرفتار کیا تھا۔ یہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج حق نواز کے پاس زیر سماعت ہے۔ پیر کو ڈی پی او ڈیرہ بگٹی نے عدالت کو بتایا کہ براہمداخ بگٹی ان کی دسترس میں نہیں ہیں اس لیے وہ انہیں گرفتار نہیں کرسکے ہیں۔ عدالت نے برہمداخ خان بگٹی اور ان کے ساتھی عبدالحمید خان کو اشتہاری ملزم قرار دیا اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ۔ مقدمے کی آئندہ سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ | اسی بارے میں میکڈونلڈ، کے ایف سی میں دھماکے08 September, 2005 | پاکستان شیرٹن دھماکہ،ایک اور ملزم گرفتار08 September, 2005 | پاکستان بلوچستان سرحد پر دھماکے 12 September, 2005 | پاکستان پشین: دستی بم حملہ، ایک ہلاک14 September, 2005 | پاکستان دھماکہ:چھ ’القاعدہ‘ ارکان ہلاک05 November, 2005 | پاکستان تربت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک07 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||