BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 September, 2005, 08:23 GMT 13:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان سرحد پر دھماکے

سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فوجی کارواں پر حملے سمیت تین دھماکے ہوئے ہیں جن میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پیر کی صبح کشمور ضلع میں تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی کے مقام پر پولیس اور رینجرز کی چیک پوسٹ کے نزدیک دو زوردار دھماکے ہوئے جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کندھ کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ راکٹ سے کیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔ تاہم پولیس نے دھماکوں کے اسباب سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر فوج کے ایک کارواں کے گزرنے کے دوران ایک دھماکہ ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے اور کارواں میں شامل گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے والی جگہ سے ایک سائیکل کے ٹکڑے ملے ہیں۔

بم ڈسپوزل عملے کا خیال ہے کہ دس پاؤنڈ وزنی بم دیسی ساخت کا تھا جو سائیکل پر رکھاگیا تھا۔ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا گیا۔

گڈو تھانے پر فوج کے صوبیدار محمد رفیق کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمور میں بگٹی اور مزاری قبائل کے درمیان قبائلی تصادم جاری ہے۔ جس میں گزشتہ ہفتے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد