BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 September, 2005, 17:38 GMT 22:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مدرسےکے4 طالبعلم ہلاک، 8 زخمی

News image
جنوبی پنجاب کے علاقوں میں قائم بے شمار دینی مدرسوں میں سے اکثر کی ’عمارتیں‘ خستہ حال ہیں۔
پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والہ کے ایک گاؤں میں دینی مدرسے کی چھت گرنے سے چار طالبعلم ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب لڈن روڈ پر واقع گاؤں چک چار سو سینتالیس ای بی میں قائم جامعہ قادریہ اسلامیہ میں اس وقت پیش آیا جب مدرسے کے ایک رہائشی کمرے کی چھت تیز بارش کے باعث نیچے آ گری۔

کمرے میں سوئے ہوئے بارہ طالبعلموں میں سے چار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام محمد امین، محمد نعیم، وسیم مرتضیٰ اور محمد عثمان معلوم ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کے نام محمد وسیم، محمد سلیم، مدثر علی، محمد عابد، عبداللہ، محمد سعید، محمد افضل اور ملازم حسین بتائے گئے ہیں۔

زخمیوں کو بورے والہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ایک زخمی محمد سلیم کو تشویشناک حالت کے باعث بہتر علاج معالجے کے لیے ملتان کے نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔

چند ماہ قبل ڈیرہ غازی خان کے ایک گاؤں میں بھی اسی طرح دینی مدرسے کی چھت گرنے سے متعدد طالبعلم ہلاک ہوگئے تھے۔ جنوبی پنجاب کے پس ماندہ علاقوں میں قائم بے شمار دینی مدرسوں میں سے اکثر کی ’عمارتیں‘ خستہ حال ہیں اور زیادہ ترکچی دیواروں اور چھتوں سے تعمیر کردہ ہیں جو موسمیاتی تغیر کا مقابلہ نہیں کر پاتیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد