BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 September, 2005, 04:12 GMT 09:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں فائرنگ سے دو ہلاک

News image
زخمی ہونے والے امام مسجد کاتعلق جے یو آئی سے ہے
کراچی میں رینجرز اور مظاہرین کے تصادم میں رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گئے ہیں۔

سہراب گوٹھ کے علاقے میں مظاہرین نے رات کو حیدرآباد ہائی وے پر ایک مقامی مسجد کے پیش امام پر قاتلانہ حملے کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔ رات گئے تک علاقے میں کشیدگی برقرار تھی۔

اطلاعات کے مطابق گل ٹاؤن میں گزشتہ رات دیر گئے ایک ٹیکسی میں سوار نامعلوم افراد نے ہائی وے کے قریب فائرنگ کی جس سے مسجد کے پیش امام قاری عبدالرزاق زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد پشتون آبادی والے اس علاقے میں لوگ مشتعل ہوگئے اور علاقے میں فائرنگ کاسلسلے شروع ہوگیا۔

مشتعل لوگوں نے سپر ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور گلزار ہجری پولیس کی ایک چوکی کو بھی نذرِ آتش کردیا۔ اس دوران رینجرز کا ایک موبائل یونٹ وہاں پہنچا تو لوگوں نے اس پر بھی ہلہ بول دیا اور فائرنگ کی جس میں رینجرز اہلکار گل نواب اور ایک راہگیر خلیل الرحمان ہلاک ہوگیا۔

ہنگاموں کی وجہ سے سپر ہائی وے پر ٹریفک معطل رہی بعد میں پولیس کی ایک بھاری نفری منگواکر صورتحال کو کنٹرول کیا گیا۔

کراچی کے داخلی علاقے سہراب گوٹھ میں افغانی مہاجرین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

پیر کی صبح سے ہی علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔زخمی قاری عبدالرزاق کو لیاقت نیشنل ہسپتال میں پہنچایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔قاری عبدالرزاق جے یو آئی کے مقامی رہنما ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد