ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 |  جوں جوں انتخابات کے لیے پولنگ کا دن قریب آرہا ہے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے |
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک مذہبی جماعت کے یونین کونسل کے ناظم کے امیدوار عبدالکریم نقشبندی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ لیاری کے علاقے میں ہفتے کی شام نامعلوم افراد نے اس وقت عبدالکریم نقشبندی پر فائرنگ کی جب وہ کتیانہ میمن اسکول میں پڑھانے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھر کی طرف جارہے تھے۔ پولیس کے اے ایس آئی خان بہادر کے مطابق عبدلکریم نقشبندی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہیں۔ |