سندھ: 596 امیدوار بلامقابلہ منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پانچ سو چھیانوے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس میں یونین ناظم اور نایب ناظموں کے اکتالیس جوڑے بھی شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ناظم جوڑے شکارپور میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جہاں چودہ یونین کونسل ناظم اور نائب ناظمین کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر خیرپور ضلع میں چھ یونین کونسل ناظم اور نائب ناظم کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بارہ اضلاع حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان ، دادو، مٹیاری، جامشورو، بدین، سکھر، خیرپور، نوابشاہ، لاڑکانہ ، شہدادکوٹ اور شکارپور میں پچیس اگست کو انتخابات ہونگے۔ ان بارہ اضلاع میں چوبیس جنرل مسلم، ایک سو اکاسی اقلیتی اور تین سو گیارہ خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔ سندھ میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب اٹھارہ ہزار پانچ سوسولہ امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ جن میں پندرہ سو ستاون ناظم جوڑے بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان یونین کونسلوں میں پچپن لاکھ چارہزار پانچ سو کے قریب ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔ اس سے قبل انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھ سو پینتالیسں امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔جن میں چوالیس یونین ناظم اور نائب ناظم بھی شامل ہیں۔ سندھ میں پہلے مرحلے میں کراچی سمیت گیارہ اضلاع کی گیارہ ہزار گیارہ سو یونین کونسل میں انتخابات ہورہے ہیں جن کے لیےاٹھارہ اگست کو پولنگ ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں میں اب تک گیارہ سو چالیس امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب دیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||