BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 August, 2005, 15:05 GMT 20:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بلدیاتی انتخابات ڈھونگ‘ اے پی سی

News image
کل جماعتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کر سکتی ہیں
پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاسی اور دینی جماعتوں نے اس ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیے میں ملک میں آمریت کے خلاف مشترکہ پلیٹ فارم سے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے حزب اختلاف کی جماعتیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں اتحاد برائے بحالی جمہوریت اور متحدہ مجلس عمل سمیت تیس سے زائد سیاسی و دینی جماعتوں نے جمعرات کو آل پارٹیز کانفرنس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے مستقل چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر صدر جنرل پرویز مشرف، وزیر اعظم شوکت عزیز، سندھ اور پنجاب کے وزرا اعلی اور وفاقی وصوبائی وزراکے خلاف بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے کے الزام میں مقدمے چلائے جائیں۔

ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں رائے دہندگان کو آزادی سے اپنی پسند کے امیدوار منتخب کرنے اور ان کے حق میں مہم چلانے کے بنیادی آئینی حق سے عملاً محروم کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے خاص ذہن کے تحت مستقل الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کیا۔ جماعتوں کے مطابق قائم مقام الیکشن کمشنر کے پاس احکامات پر عمل کروانے کے لئے طاقتور سرکاری مشینری نہیں ہے اور وہ اس بارے میں صوبائی انتظامیہ پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں جو انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ دار ہے۔

جماعتوں کا یہ بھی دعوی ہے کہ صدر، وزیراعظم اور پنجاب اور سندھ کے وزراء اعلی عام جلسوں میں خطاب کر کے کھلم کھلا حکومت کے حمیت یافتہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ جماعتوں نے کہا کہ اس سے افواج کا ادارہ بھی بدنام ہو رہا ہے۔

اس اعلامیے کے مطابق پولیس ،انتظامیہ اور ایجنسیاں حکومت مخالف امیدواروں کو اغوا یا گرفتار کر رہی ہیں اور انہیں ڈرا دھمکا کر انتخابات سے دستبردار کروا رہی ہیں۔

اس اعلامیے سے قبل حزب اختلاف کی سیاسی اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے تقاریر کیں جس میں اس ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعتوں کے امیدواروں کے لیے حکومتی مشینری کے استعمال اور حکومت کی زیر نگرانی مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد