BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 November, 2003, 19:43 GMT 00:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشترکہ حزب اختلاف کا اعلامیہ

کالاباغ ڈیم کی مخالفت
حزب اختلاف کی زیادہ تر جماعتیں کالاباغ ڈیم کی مخالف ہیں۔

ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت میں پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد قاسم ضیاء کی دعوت پر چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کے حزب اختلاف کے قائدین نے ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کی۔

کانفرنس میں سندھ سے نثار کھوڑو، سرحد سے شہزادہ گستاسپ ، بلوچستان سے میر کچکول علی بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں غیر منتخب فوجی حکومت کے اعلانات، احکامات اور قوانین کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آٹھویں قومی مالیاتی کمیشن کا قیام عمل میں لائے اور صوبوں کو جمع ہونے والے محاصل کی تقسیم آبادی، آمدنی اور پسماندگی کی بنیاد پر کی جاۓ۔ ان محاصل کا چونسٹھ فیصد مرکز اپنے پاس رکھتا اور چھتیس فیصد صوبوں کو دیتا ہے۔

مشرکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جنرل مشرف کا ریفرنڈم کے ذریعے صدر بننا غیر آئینی ہے۔ اس لیے فوری طور پر صدر کا انتخاب عمل میں لایا جاۓ۔

مشترکہ اعلامیہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کوٹ کے ساتھ ساتھ فیڈرل کورٹ بھی تشکیل دی جاۓ جس میں چاروں صوبوں کو مساوی نمائندگی دی جاۓ اور اس آئینی عدالت کے اراکین کی تقرری کی سفارش وزیراعظم، حزب اختلاف کے قائد کے مشورے سے کرے۔ اس عدالت میں صوبوں کے درمیان تنازعات اور تمام آئینی امور طے کیے جائیں۔

کانفرنس نے تجویز کیا کہ صوبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جاۓ جس میں ہر صوبہ کا حزب اختلاف کا قائد اور ایک ایک صوبائی اسمبلی کا رکن شامل ہوگا۔ اس کمیشن کا مقصد تمام صوبوں کے مفادات کی نگرانی اور دفاع ہوگا اور تیل اور گیس سمیت پانی سے بجلی پیدا کرنے کا منافع اور رائیلٹی اور سرچارج پر عمل کیا جاۓ۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر آبی ذخائر ضروری ہیں لیکن صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر ان ترقیاتی منصوبوں کا شروع کیا جانا استحکام پاکستان کے لیے خطرناک ہوگا۔

کانفرنس میں اس امر پر اتفاق کیا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کو انیس سو اکیانوے کے معاہدے کی رو سے تقسیم کو منصفانہ طریقے سے حل کیا جاۓ۔ کانفرنس آبی ذخائر کی حامی ہے لیکن اسے صوبوں کے اتفاق راۓ سے مشروط بنایا جاۓ۔

کانفرنس نے آئین میں مشترکہ فہرست کو ختم کرنے اور قومی مالیاتی کمیشن اور مشترکہ مفادات کی کونسل میں صوبوں کی نمائندگی مکمل کرنے کے لیے حزب اختلاف کے قائدین کو ان میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکیوں کو جاری کیے گۓ شناختی کارڈوں کی ازسر نو چھان بین کی جاۓ۔

کانفرنس نے انتخابی عمل سمیت ہر شعبہ میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قومی سطح پر ایجنسیوں کی مداخلت فوری بند کی جاۓ۔

کانفرنس کے شرکا نے جنرل پرویز مشرف کی جانب سے قومی شہری اداروں میں نامزد کردہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس افراد کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کانفرنس نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ حکومتی دعوؤں کو مسترد کیا اور کہا کہ حکومت مکمل اور جامع سکیورٹی منصوبے تشکیل دے۔

اجلاس میں کراچی میں امریکن قونصلیٹ کے باہر خود کش حملے، گیارہ فرانسیسیوں کے قتل ، بہاولپور اور ٹیکسلا میں چرچ پر حملوں سمیت ساہیوال میں بشپ کی خود کشی اور کوئٹہ میں امام بارگاہ پر حملے اور کراچی میں سپارکو کے چھ افراد کے قتل کے بارے میں کہا گیا کہ یہ واقعات انتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت مہنگائی اور بےروزگاری پر قابو پانے، بجلی، پانی، گیس، پٹرول اور دوسری اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامیاب رہی ہے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کی حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ عوام کے لیے قومی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جاۓ۔

صوبائی اسمبلیوں کے حزب اختلاف کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور انیس سو تہتر کے آئین کو بحال کرائیں گے، پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی اور انیس سو تہتر کے آئین میں دی گئی صوبائی خود مختاری کے لیے جدوجہد کریں گے، صوبوں کے ذریعے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی، عدلیہ کی آزادی، انسانی حقوق ، بالخصوص خواتین کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد