BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 October, 2003, 12:25 GMT 17:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اختلاف کا احتجاج
مسلم لیگ (ن) کے جاوید ہاشمی
مسلم لیگ (ن) کے جاوید ہاشمی

مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام رہنما جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان نے قومی اسمبلی تک مارچ کیا ہے۔

جاوید ہاشمی کو فوج میں اختلاف پھیلانے اور بغاوت کے الزامات کے تحت بدھ کی شب گرفتار کیا گیا۔ جمعرات کو حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی اور اسے جمہوری طور طریقوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

احتجاج کے دوران قومی اسمبلی کے سامنے حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور تقاریر کیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمان کو اس وقت نہیں گرفتار کیا جاسکتا جب قومی اسمبلی سیشن میں ہو۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جاوید ہاشمی کو سیاسی جبر کا نشانہ بنارہی ہے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے باوجود جنرل پرویز مشرف کی حکومت اور ایل ایف او کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ جمعرات کے روز احتجاج کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی جنرل مشرف کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کو جائز قرار دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک شہری کی جانب سے ان کے خلاف فوج میں تفریق پھیلانے کا ایک مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے تفصیلات نہیں فراہم کیں۔

گزشتہ ہفتے جاوید ہاشمی اور حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کو ایک خط دستیاب ہوا ہے جس میں فوج کے جونیئر افسروں نے جنرل پرویز مشرف اور ان کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔ اس خط پر کسی فوجی کا دستخط نہیں ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد