BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 October, 2003, 11:31 GMT 16:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاوید ہاشمی: غداری کا الزام
جاوید ہاشمی پر غداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں
جاوید ہاشمی پر غداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد برائے بحالیِ جمہوریت کے سربراہ مخدوم جاوید ہاشمی کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو بدھ کی رات کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ لاجز سے باہر آ رہے تھے۔

اسلام آباد سے رات گئے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف ملک دشمنی، بغاوت اور جال سازی کے الزامات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ سکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ کے سیکریٹری اطلاعات صدیق الفاروق نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ جاوید ہاشمی کو پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ پر گرفتار کیا گیا۔ صدیق الفاروق نے جاوید ہاشمی کے ڈرائیور عبدالغفور کے حوالے سے بتایا کہ جاوید ہاشمی کو آئی ایس آئی نے گرفتار کیا اور انھیں ایک لینڈ کروزر جیپ میں ڈال کر وہاں سے لیے جایا گیا۔

صدیق الفاروق نے بتایا کہ حکام نے انھیں ابھی تک مطلع نہیں کیا کہ جاوید ہاشمی کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ کے سیکریٹر ی اطلاعات نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے اور اجلاس کے دوران کسی رکنِ پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے بقول ملک میں آئین کو بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئین بحال ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں کیا جاتا۔

صدیق الفاروق نے کہا کہ ملک میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے اور جہویت دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے ہے۔

مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کی رہائش گاہ پر جا کر انھیں جاوید ہاشمی کی گرفتاری کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر وہاں کچھ پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے اور اسپیکر کو جاوید ہاشمی کی گرفتاری اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

ان ذرائع کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کوگرفتاری کے بعد سہالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتاری سے چند گھنٹوں قبل جاوید ہاشمی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا تھا کہ ان کے خلاف غداری اور ملک دشمنی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران ایک خط کی کاپیاں فراہم کی تھیں جو ان کے بقول آرمی ہیڈ کوائٹر جی ایچ کیو سے کچھ اعلی فوجی افسروں کی طرف سے لکھا گیا تھا۔ اس خط میں مبینہ طور پر ان اعلی فوجی افسران نے جنرل مشرف کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد