BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اختلاف کا احتجاج

News image
حزب اختلاف کے تمام ارکین نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا ہے۔
پاکستان کی پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اندر اور باہر جمعہ کے روز بھی حزب اختلاف نے پیپلز پارٹی کے رہنما منور سہروردی کے قتل کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔

حزب اختلاف کے اراکین دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کر کے پارلیمینٹ کی عمارت کے باہر سڑک پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف ، مرکزی اور سندھ کی صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

اتحاد برائے بحالی جمہوریت یعنی ’ اے آر ڈی ، کے اراکین بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی میں اے آر ڈی کے پارلیمانی لیڈر مخدوم امین فہیم کا نکتہ اعتراض پر کہنا تھا کہ انہوں نے تین دن تک سہروردی کے قتل کے خلاف ملک بھر میں سوگ اور پرامن احتجاج کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وہ ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں۔ اس طرح ایوان بالا سینیٹ سے بھی تمام حزب اختلاف کے اراکین واک آؤٹ کر گئے۔

احتجاج کرنے والے ارکین اسمبلی اور سینٹ میں مخدوم امین فہیم ، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی ، عمران خان ، تہمینہ دولتانہ، عبدالرؤف مینگل، لیاقت بلوچ اور حافظ حسین احمد شامل تھے۔ ان کے علاوہ دونوں ایوانوں میں حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے والی تمام جماعتوں کے نمائندے پارلیمان کے سامنے مظاہرے میں شریک ہوئے۔

کچھ دیر مظاہرہ کرنے کے بعد یہ ارکان ’ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی، کرنل جنرل کی سرکار نہیں چلے گی اور ظالمو خون کا حساب دو کے نعرے لگاتے ہوئے واپس چلے گئے۔

اس موقعہ پر مقررین نے اعلان کیا کہ وہ سنیچر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پارلیمینٹ لاجز میں جمع ہوں گے اور پیدل احتجاجی مارچ کرتے ہوئے پارلیمینٹ ہاؤس تک آئیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد