کالعدم تنظیم کے 6 کارکن گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف کی ہدایت پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤں میں کراچی پولیس نے گزشتہ دو روز میں ایک کالعدم تنظیم کے چھ مشتبہ کارکن گرفتار کیے ہیں۔جبکہ دائیں بازو کےچار اخبارات اور جرائد کے دفتروں کو سیل کیا گیا ہے۔ کراچی کے ماروئڑا گوٹھ میں پولیس نےچھاپہ مار کراس کالعدم تنظیم کے تین کارکنوں کوگرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدگان نے سنگین وارداتوں کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق سی آئی ڈی سول لائنز کو اطلاع ملنے پر منگل کی صبح پولیس نےگلستان جوہر کے قریب سچل گوٹھ تھانہ کی حدود میں واقع ماروئڑا گوٹھ میں کارروائی کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے چھ ساتھی فرار ہوگئے۔ دوسری جانب کراچی پولیس نے دائیں بازو کے چار اخبارات اور جرائد کے دفتروں کو بھی سیل کیا ہے۔ ٹی پی او صدر ثنااللہ عباسی نے تصدیق کی کہ ’ضرب اسلام‘، |ضرب مومن‘ اور ’وجود‘ کے دفاتر سیل کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پانچ ملازمین بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن میں ضرب اسلام کے مدیر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ’فرائیڈے سپیشل‘ کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دریں اثناء فرائیڈے سپیشل کے مدیر یحیٰ زکریا کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی امریکہ مخالف جذبات دبانے کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارا جہادیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم جنرل مشرف کی پالیسیوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔موقع کا فائدہ لیکر ہمارے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دفتر میں معمول کے مطابق کام ہورہا ہے۔‘ پولیس نے بتایا کہ مذہبی منافرت پھلانے کے الزام میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کا دفاتر سیل کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||