حملہ: مولانا مدنی زخمی، بیٹا ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی عالم مولانا محمد احمد مدنی زخمی اور ان کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شب عالم مولانا محمد احمد مدنی بیٹے کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے کراچی کے ناظم آباد کے علاقے ڈی سی آفس کے قریب پر فائرنگ کردی ۔ جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے۔ بعد میں ان کا بیٹا بائیس سالہ عبداللہ ہلاک ہوگیا جب کہ مولانا محمد احمد مدنی زخمی حالت میں شہید عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ مولانا محمد احمد مدنی بفر زون کے علاقے میں واقع مدرسہ محمدی مدنی کے مہتمم ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا مدنی مولانا اعظم طارق کے سوتیلے بھائی ہیں اور کالعدم سپاہ صحابہ کراچی کے صدر رہے ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ ملزمان نے سائلنسر لگا ہوا پستول استعمال کیا ہے کیونکہ کسی کو بھی فائرنگ کی آواز سنائی نہیں دی۔ کالعدم مذہبی جماعت سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا اعظم طارق کو اکتوبر دو ہزار تین میں اسلام آباد میں چار محافظوں سمیت اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||