ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  مفتی عتیق الرحمٰن کو پچھلے ماہ قتل کیا گیا تھا۔ |
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتار کرلیا ہے اور دعوٰی کیا ہے کہ اس سے تفتیش کے دوران مفتی عتیق الرحمان کے قتل کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گرفتار ملزم کی جمیل عباس کے طور پر شناخت کی گئی ہے اور اسے اینٹی ڈکیتی اینڈ برگلری سیل نے پیر کی شام کو منگھو پیر کے علاقے سے ایک مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے تین ساتھی سید اظہر، ہاشم رضا، اور ٹارزن فرار ہوگئے ہیں۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور تین دھماکہ خیز راڈیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے سنہ دو ہزار میں پارا چنار میں تربیت حاصل کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ تربیت کے دوران بم پھٹنے کی وجہ دوران عاشق علی، وزیر علی، اور مدثر سمیت اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔ جب کہ وہ خود زخمی ہوگیا تھا۔ بعد میں فورسز نے اسےگرفتار کرلیا تھا- اس وقت وہ ضمانت پر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے مفتی عتیق الرحمان کے قتل اور دیگر وارداتوں کے بارے میں اہم انکشاف کئے ہیں۔ |