BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 July, 2005, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کاغذات نامزدگی کا اجراء

بیلٹ پیپر
اس بار بلدیاتی انتخابات مخلوط طرز پر ہوں گے۔
پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع ہوگیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ملک کے 54 اضلاع میں سے صوبہ پنجاب کے سترہ، سرحد کے بارہ، سندھ کے گیارہ اور صوبہ بلوچستان کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

سنیچر سولہ جولائی کی صبح سے متعلقہ اضلاع کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتخابات میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں نے رٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

پہلے مرحلہ میں سندھ کے جن گیارہ اضلاع میں انتخابات ہوں گے ان میں کراچی سٹی ڈسٹرکٹ، ٹھٹہ، ٹنڈوالہ یار، گھوٹکی، نوشہروفیروز، جیکب آباد، کشمور، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر شامل ہیں۔

صوبہ سندھ کے ان گیارہ اضلاع کی 589 یونین کونسلوں کے لیے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسران کے دفاتر سے پہلے روز ایک سو سے زائد فارم حاصل کیے گئے ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے بلدیاتی نظام کی ابتدا میں تو ہر یونین کونسل میں کل اکیس نشستیں تھیں جو اب کم کرکے تیرہ کردی گئی ہیں۔

ناظمین کے لیے کاغذات نامزدگی کی فیس پانچ ہزار روپے اور کونسلروں کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ بلدیاتی انتخابات تو جداگانہ طرز پر ہوئے تھے لیکن اب کی بار مخلوط طرز پر منعقد کیے جارہے ہیں۔

پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی اٹھارہ جولائی سے بیس جولائی تک جاری اور وصول کیے جائیں گے۔ جبکہ اکیس جولائی کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔

کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات بائیس جولائی کو وصول کیے جائیں گے اور ان کی چھان بین تئیس جولائی تک مکمل ہوگی۔

شیڈول کے مطابق انتیس جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائےگی اور اٹھارہ اگست کو پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتائج کا اعلان بیس اگست کو کیا جائے گا۔

انتخابات میں ناظم اور نائب ناظم کے لیے کم از کم میٹرک کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ کونسلرز کے لیے تعلیمی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔

انتخابات میں ناظم اور نائب ناظم کے لیے نامزدگی فارم کا رنگ ہلکا نیلا، مسلم جنرل کونسلر کے لیے سفید، مسلم جنرل خواتین کونسلر کے لیے ہلکا گلابی، مرد کسان / مزدور کے لیے سبز، خواتین مزدور / کسان کے لیے پیلا اور اور اقلیتی کونسلر کے لیے نامزدگی فارم کا رنگ خاکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد