دھماکہ:چھ ’القاعدہ‘ ارکان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ایک فوجی اہلکار نے بتایا ہے کہ صوبہ سرحد کے علاقے میران شاہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک عورت سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے ان میں سے چار لوگ غیر ملکی تھے۔ فوجی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے لوگ بم بنا رہے تھے اور اس دوران دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ میران شاہ سے بیس کلومیٹر مشرق میں میر علی کے قریب ایک گھر میں پیش آیا۔ یہ جگہ شمالی وزیرستان میں ہے جہاں بتایا جاتا ہے کہ القاعدہ کے ارکان روپوش ہیں اور کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ اے ایف پی نے پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کے حوالے سے بتایا کہ ’بظاہر دھماکہ اس وقت ہوا جب کچھ لوگ دہشت گردی کرنے کے لیے مواد تیار کر رہے تھے‘۔ | اسی بارے میں القاعدہ نیٹ ورک توڑنےکا دعویٰ13 September, 2005 | پاکستان وزیرستان: میجر سمیت گیارہ ہلاک30 September, 2005 | پاکستان نئے آپریشن کے آغاز پر چار فوجی ہلاک04 October, 2005 | پاکستان ’مسلمان متاثرین کی مدد کریں‘23 October, 2005 | پاکستان القاعدہ آپریشن، عام شہری مارا گیا03 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||