القاعدہ آپریشن، عام شہری مارا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی کارروائی میں ایک عام شہری بھی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ان افراد کی گرفتاری کے لیے سرکی روڈ پر واقع ایک ٹرسٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تو اس کارروائی کے دوران خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے فرار ہونے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج پر خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین نے بدھ کو زبردست احتجاج کیا اور گورنر کو اس بارے میں یاداشت پیش کی۔ ان جماعتوں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی مسلح کارروائی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی شخص اس طرح کے چھاپے کے خلاف مزاحمت کر سکتا ہے۔ پیر کو بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس نوٹ میں کہا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث اور انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے سرکی روڈ پر چھاپہ مارا اور اس دوران مطلوب افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے القاعدہ سے متعلق گرفتاری کہیں سے بھی ہو اس بارے میں خبریں اسلام آباد سے ہی جاری کی جاتی ہیں اور صوبائی سطح پر حکام اس بارے میں لاعلمی کا اظہار ہی کرتے آئے ہیں۔ اس کی واضح مثالیں طالبان کے ترجمان عبدالطیف حکیمی اور ابو فراج اللبی کی گرفتاریاں ہیں جن کے بارے میں خبریں اسلام آباد سے جاری کی گئیں جبکہ ان افراد کو مبینہ طور پر بلوچستان اور صوبہ سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ کی اہم شخصیت گرفتار‘؟03 November, 2005 | پاکستان القاعدہ کو تباہ کر دیا ہے: مشرف25 July, 2005 | پاکستان پاکستان: دو خواتین حملہ آور گرفتار09 June, 2005 | پاکستان ’القاعدہ رہنماہلاک نہیں ہوا‘14 May, 2005 | پاکستان ’ایک ہفتہ: 22 شدت پسندگرفتار‘09 May, 2005 | پاکستان ابو فراج انتہائی مطلوب کیوں؟ 04 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||