BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 July, 2005, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کو تباہ کر دیا ہے: مشرف

صدر مشرف
صدر مشرف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اشتعال انگیز لٹریچر چھاپنے پر پابندی عائد کی ہے
صدر مشرف نے کہا ہے کہ القاعدہ تنظیم اور اس کا کمانڈ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور یہ پاکستان سے لندن اور مصر میں بم دھماکوں جیسے کارروائیاں کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور گورنر ہاؤس میں اخبارات کے مدیروں، کالم نگاروں اور سینئر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

صدر مشرف نے اس الزام کو مسترد کیا کہ اسامہ بم لادن کا ہیڈکوارٹر پاکستان میں ہے اور کہا کہ اس کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے القاعدہ کے چھوٹے چھوٹے گروپ ابھی تک وزیرستان کے قبائلی علاقے میں موجود ہوں لیکن ان کی دہشت گرد کارروائی کرنے کی صلاحیت بڑی حد تک کم ہو چکی ہے۔

’ہم نے ان کے کمانڈ سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور ان کا مواصلاتی نظام اب ایک ’کوریئر نیٹ ورک‘ سے زیادہ نہیں ہے۔

’کیا اس صورت حال میں یہ ممکن ہے کہ یہ بیٹھا ہوا کوئی القاعدہ رکن لندن، شرم الشیخ، استبول یاافریقہ میں ہونی والی کارروائیوں کو کنٹرول کر رہا ہو۔ یہ کسی صورت میں بھی درست نہیں ہے۔‘

صدر مشرف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اشتعال انگیز لٹریچر چھاپنے اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کے سلسلے میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمے چلائے جائیں گے۔

صدر مشرف نے بھارتی قیادت کی طرف سے پاک بھارت تعلقات کے سلسلے میں دیے گئے کچھ حالیہ بیانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ ہم امن کے قیام کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

اس سے بیشتر کوآپریٹو متاثرین میں چیکوں کی تقسیم کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں صدر مشرف نے گزشتہ جمعہ ایم ایم اے کی کال پر ہڑتال نہ کرنے پر ملک کے عوام کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ لوگ جو انتہاپسندی کے خلاف ہمارے آپریشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں وہ لوگوں کو بھی طاقت کےاستعمال کے ذریعے دھمکانے کا کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن آپ کو ایسے عناصر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ وہ لغویات بند کریں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد