’لندن حملہ آور برطانیہ نے پیدا کیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویم مشرف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں خود کش حملوں میں ملوث افراد برطانیہ نے پیدا کیے نہ کہ پاکستان نے۔ پرویز مشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’مسئلہ کی جڑ پاکستان میں نہیں بلکہ انگلینڈ میں ہے، یہ بالکل واضح ہونا چاہیے۔ ان کا تعلق ایسی انتہا پسند تنظیموں سے تھا جنہیں کالعدم قرار نہیں دیا گیا تھا۔ وہ لندن کی مساجد میں جاتے تھے جہاں اسے پھیلایا جا سکتا تھا۔ کسی نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ اب وہ پاکستان پر الزام کیوں لگا رہے ہیں۔‘ جنرل مشرف نے کہا ہم ان حملہ آوروں کے پاکستان میں قیام کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ لوگ برطانوی پاسپورٹ کے ساتھ سفر کر رہے تھے اور بد قسمتی سے ان کا تعلق لندن کی دہشت گرد تنظیموں سے ہے‘۔ صدر مشرف نے کہا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مدرسے کو بند کرنا کوئی آسان مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں غریب ترین طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں جنہیں وہاں مفت خوراک اور کپڑا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے کسی مدرسے کو بند کرنے سے پھلے دیکھنا ہوگا کہ وہاں کے طالب علم کدھر جائیں گے؟ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||