BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 November, 2005, 08:11 GMT 13:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نصر کی گرفتاری، شیخ رشید کی تردید

مصطفٰی ستماریان نصر
مصطفٰی نصر المعروف ابومصعب السوری کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی
پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے مبینہ طور پر القاعدہ کے ایک اہم رہنما کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ یورپ میں اسامہ بن لادن کے نیٹ ورک کی ایک اہم شخصیت ہے۔

شیخ رشید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے کسی اہم رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں آنے والی تمام خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔

اس سے قبل خبر رساں اداراے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انٹیلی جنس افسران نے کہا تھا کہ سوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک چھاپے کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس چھاپے کے دوران ایک سعودی شخص ہلاک بھی ہو گیا۔

پاکستان کے وزیرِاطلاعات شیخ رشید نے خبررساں ادرارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ’ منگل کو سکیورٹی فورسز نے جب کوئٹہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلے کے بعد انہوں نے ایک غیر ملکی کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے‘۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں وہ دوکان بند ہے جہاں سے القاعدہ کے مشتبہ اراکین کو پکڑا گیا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ان افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے‘۔

ایک سینیئر حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گرفتار شدگان میں سے ایک مصطفٰی ستماریان نصر تو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گرفتار شدہ شخص شامی نژاد مصطفٰی ستماریان نصر تو نہیں جس پر پانچ ملین ڈالر کا انعام ہے‘۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے خفیہ اہلکاروں کا کہنا ہےکہ گرفتار کیا جانے والا دوسرا شخص کالعدم تنظیم جیشِ محمد سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دونوں افراد کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے دوران سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ایک تیسرا مشتبہ شخص شیخ علی محمد السلیم ہلاک ہو گیا۔

مصطفٰی نصر کا نام مارچ سنہ 2004 میں میڈرڈ میں ہونے والے ٹرین بم دھماکوں کی ذمہ دار کلیدی شخصیت کے طور پر لیا جاتا رہا ہے اور امریکہ نے گزشتہ برس مصطفٰی نصر عرف ابو مصعب السوری کی گرفتاری سے متعلق اطلاع دینے پر پچاس لاکھ امریکی ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد