’اسامہ کے بارے میں اندازے بے بنیاد‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ان اندازوں کو مسترد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن پاک افغان سرحد پر کہیں روپوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس ثبوت نہیں ہے کہ اسامہ بن لادن کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ جنرل مشرف نے کہا کہ اگر انہیں اسامہ بن لادن کی جائے پناہ کے بارے میں اطلاع دی گئی تو وہ اس پر کارروائی کریں گے۔ ان دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طالبان اور القاعدہ ارکان کی افغانستان میں مبینہ کارروائیوں کی وجہ سے کشیدگی ہے۔ افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان طالبان اور االقاعدہ کے ان ارکان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے جو اس کی حدود کو افغانستان میں حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کے وزراء داخلہ کے درمیان بی بی سی افغان سروس کے ایک پروگرام میں سخت بحث ہوئی۔ افغانستان کے وزیر علی احمد جلالی نے سوال اٹھایا کہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک طالبان کمانڈر پاکستان میں ٹیلی ویژن کو انٹرویو دے اور اسے گرفتار نہ کیا جا سکے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے جواب میں کہا کہ پاکستان میں تیس لاکھ افغان ہیں اور ان سب پر نظر نہیں رکھی جا سکتی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||