BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 June, 2005, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر مشرف نیوزی لینڈ کے دورے پر
پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کا دورہ نیوزی لینڈ
آک لینڈ پہنچنے پر صدر مشرف کا روایتی استقبال کیا گیا
پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کر دیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ان کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک سیکیورٹی اور تجارت جیسے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

پاکستانی صدر جب آک لینڈ پہنچے تو ماؤری قبیلے کے افراد نے روایتی طریقے سے ان کا استقبال کیا۔ اس طریقہ استقبال میں صدر مشرف نے ایک چھڑی اٹھا کر اس بات کا اظہار کیا کہ وہ پر امن دورے پر نیوزی لینڈ آئے ہیں۔

آک لینڈ ائیر پورٹ پر سکیورٹی کے پیشِ نظر صدر مشرف کے محافظین سے ہتھیار لے لیے گئے۔ یاد رہے کے صدر مشرف پر پاکستان میں دو بار قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔

جنرل مشرف اپنے اس دورے کے دوران نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم ہیلن کلارک سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دہشت گردی کے مقابلے، جوہری ہتھیاروں اور پاک بھارت تعلقات جیسے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سالانہ صرف اکہتر ملین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اور دونوں ممالک اس میں اضافے میں دلچسیپی رکھتے ہیں۔

صدر مشرف نیوزی لینڈ سے اتوار کو ملائشیا روانہ ہو جائیں گے۔ نیوزی لینڈ آمد سے قبل صدر مشرف آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر تھے۔

وہ پہلے پاکستانی صدر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد