’القاعدہ رہنماہلاک نہیں ہوا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے پاکستانی سر زمین پر القاعدہ کے کسی رہنماء کو ہلاک کیا ہے۔ امریکہ کے کئی ٹی وی چینلوں نے خبر نشر کی تھی جس کے مطابق بغیر پائلٹ والے ایک امریکی طیارے نے پاکستان قبائلی علاقے میں کارروائی کر کے القاعدہ کے ایک رہنماء حسام الیمنی کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی فوج اس علاقے میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اس ماہ لیبیا سے تعلق رکھنے والے ابو فراج اللبی کو پاکستان اداروں نے مرادن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ امریکی ٹیلیوژن چیلنز کے مطابق امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے حسام الیمنی کی نگرانی کر رہا تھا اور اب کارروائی کر کے اسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے علاقے میں کوئی ایسا واقع پیش نہیں آیا ہے لیکن اگر افغانستان کے علاقے میں کوئی ایسی کارروائی ہوئی ہے تو اس کا انہیں علم نہیں ہے‘ امریکی خفیہ اداروں کے اہلکارورں نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||