BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 16:42 GMT 21:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف: القاعدہ کی پناہ گاہیں تباہ
مشرف
پاکستانی صدر جنرل مشرف نے کہا ہے کہ سکیورٹی افواج نے جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں کارروائی کے دوران القاعدہ کی بڑی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیاہے۔

پیر کی رات کو پاکستان ٹیلی وژن پر دکھائے جانے والے ایک پروگرام میں جنرل مشرف نے کہا کہ اس کارروائی کی وجہ سے القاعدہ کے ارکان علاقہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔

صدر مشرف نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں چھپنے والوں میں بڑی تعداد القاعدہ کے ان ارکان کی ہے جو پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے ان ارکان کے خلاف کارروائی شروع ہونے سے پہلے وہ مقامی شدت پسندوں کی مدد سے اپنے ارادوں میں کامیاب ہو رہے تھے۔

صدر مشرف نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام دہشت گردوں کا نام ونشان مٹانے کے بعد ہی دم لیں گے۔ حال ہی میں ہونے والی گرفتاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کامیاب ہو رہی ہے۔

درین اثناء پاکستانی وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کارروائی کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے ماہ ملک کے مختلف علاقوں سے القاعدہ کے تقریباً 63 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بارہ غیر ملکی شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے اعلیٰ رکن احمد خلفان گیلانی اور پاکستانی کمپیوٹر ماہر نعیم نور خان شامل ہیں۔

مسٹر حیات نے گرفتار ہونے والوں کے متعلق خصوصی سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا، مگر سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے کچھ ایسی اطلاعات بھی حاصل ہوئی ہیں جن کی بنا پر پاکستان اور دیگر ممالک میں مزید مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔

ان میں امریکہ اور برطانیہ میں موجود القاعدہ ارکان بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد