BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 July, 2004, 20:32 GMT 01:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کا سرکردہ رکن گرفتار
القاعدہ گرفتاری
پاکستان میں اب تک القاعدہ کے پانچ سو زائد ارکان گرفتار کیے جا چکے ہیں
نیروبی میں امریکی سفارت خانے پر بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث القاعدہ کے سرکردہ رکن احمد خلفان غلانی کو پاکستان کے شہر گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے بی بی سی کو بتایا کہ احمد خلفان غلانی کو چند دن قبل گجرات میں ایک پولیس مقابلے میں چودہ دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان چودہ افراد میں سےآٹھ غیر ملکی تھے جن میں احمد خلفان غلانی کے علاوہ دو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے باشندے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد خلفان غلانی کا تعلق تنزانیہ سے ہے اور وہ انیس سو اٹھانوے میں نیروبی میں امریکی سفارت خانے پر بم حملے کے ایک بڑے کردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے احمد خلفان کے سر کی قیمت پچیس ملین ڈالر مقرر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے احمد خلفان اور ان کے ساتھیوں کا کھوج لگایا اور اب مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

احمد خلفان کو امریکہ کے حوالے کئے جانے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ابھی اس کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ادارے جب تک اپنی تحقیقات مکمل نہیں کر لیتے ان کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

گجرات سے ان کی گرفتاری کے بارے میں ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے ارکان پاکستان کے مختلف شہروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ خالد شیخ محمد کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے تمام چھوٹے بڑے شہروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے تمام عناصر کی کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گجرات میں القاعدہ کے سرکردہ ارکان کے علاوہ تین عورتیں اور بچے بھی گرفتار کیے گئے تھے۔ ان میں سے ایک عورت جس کا تعلق ازبکستان سے بتایا جاتاہے احمد خلفان غلانی کے عقد میں تھی۔

گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب میں گجرات میں ایک پولیس تھانے اور دو چوکیوں کے تمام عملے کو بظاہر اس واقعے کے سلسلے میں معطل کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد