BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 July, 2004, 06:21 GMT 11:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
4 شدت پسندوں سمیت 13 گرفتار

تازہ ترین
وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے شہر گجرات میں پولیس نے سولہ گھنٹے طویل آپریشن اور فائرنگ کے تبادلہ کے بعد چار مطلوبہ شدت پسندوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والے میں تین عورتیں اور چھ بچے بھی شامل ہیں اور پولیس کے مطابق یہ زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔

پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے چار افراد پولیس کو دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا کہ ان کا تعلق القاعدہ تنظیم سے ہے۔

پولیس نے ان افراد کو گجرات میں ایک گھر کے سولہ گھنٹے طویل محاصرے کے بعد گرفتار کیا۔

گجرات کے ضلعی پولیس افسر راجہ منور حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ کارروائی میں ان کا ایک اہلکار زخمی ہوا تاہم محصورین میں سے کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

ہفتے کی شام سے پولیس نے ایک مکان کو گھیرے میں لیا ہوا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس میں غیر ملکی مشتبہ دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔

علاقہ میں بجلی بند کردی گئی تھی اور شہر میں ایمرجنسی کی فضا تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو کہا گیا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالہ کردیں لیکن انہوں نے مزاحمت کی۔

کارروائی کی ابتدا خفیہ اداروں نے گجرات کے فیصل ہوٹل پر چھاپہ مار کر کی جہاں سے منڈی بہاؤالدین کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے ایک عزیز اعجاز وڑائچ کو ایک اور شخص کے ساتھ پکڑا گیا۔

نامعلوم شخص کو مشتبہ القاعدہ افراد کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے مشتبہ افراد اعجاز وڑائچ کے بنگلہ میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہے ہیں۔ ڈرائیور کی اطلاع پر بنگلے میں چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ طور پر القاعدہ کے مشتبہ ارکان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور روشنیوں اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ پولیس نے مکان کا بڑا دروازہ کاٹ دیا اور بکتر بند گاڑی بھی استعمال کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد