BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 July, 2004, 20:17 GMT 01:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کے ساتھی نے ہتھیار ڈال دیے
الخوبر دھماکہ
سعودی حکام نے دہشت گردی میں ملوث شدت پسندوں کو معافی کی پیشکش کی oi
القاعدہ کے ایک سرکردہ شدت پسند نے ، جو القاعدہ کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں، خود کو سعودی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خالد الحربی نے جن کو ابو سلیمان المکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سعودی حکومت کی معافی کے اعلان کے تحت خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اب تک محض تین شدت پسندوں نے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے حال ہی میں ایک خصوصی اعلان کے ذریعے القاعدہ تنظیم کے شدت پسندوں کو اس شرط پر معافی کی پیشکش کی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کرخود کو حکام کے حوالے کردیں۔ معافی کی اس پیشکش کے ختم ہونے میں اب محض دس روز رہ گئے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق خالد الحربی مبینہ طور پر القاعدہ تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھیوں میں سے سمجھے جاتے ہیں اور خیال ہے کہ وہ افغانستان میں اور بوزنیا میں جہاد میں شریک رہے ہیں۔

سعودی حکام نے بتایا کہ خالد الحربی ایران میں تھے اور آج ہی وہاں سے واپس آکر انہوں نے خود کو حکام کے حوالے کیا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی واپسی میں ایرانی حکومت کا بھی کوئی کردار ہے یا نہیں۔

سعودی ٹیلی ویژن پر ان کو جہاز سے ایک وہیل چیئر پر سوار اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ اترتے دکھایا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد