BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 May, 2004, 10:09 GMT 15:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے: عبداللہ
سعودی عرب
سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر ینبو میں مقابلے کے دوران تباہ کی جانے والی ایک کار جس کی تصویر اے ایف پی کے مطابق العربیہ ٹی وی پر دکھائی جانے والی فلم سے بنائی گئی ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو ہلاک کرنے والے شدت پسندوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر ینبو میں واقع سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کی انجینیئرنگ کمپنی پر سنیچر کے روز شدت پسندوں نے حملہ کرکے پانچ مغربی باشندوں کو ہلاک کر دیا جن میں دو امریکی، دو برطانوی اور ایک آسٹریلوی شامل ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’غیر ملکیوں اور سعودی عرب کے شہریوں سمیت کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔‘

بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق حملہ آوروں نے ایک پلانٹ پر حملہ کیا اور پھر رہائشی علاقے میں ڈرائیو کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے چار افراد ایک سعودی کنٹریکٹر کے ہیڈ کوارٹر میں گھس گئے اور غیرملکیوں اور سعودی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ینبو
ایک کار جس کی نششت اور نششت پر پڑا ہوا تھیلا خون آلود ہیں، یہ تصویر بھی العربیہ ٹی وی پر دکھائی جانے والی فلم سے بنا کر اے ایف پی نے جاری کی ہے

جب سکیورٹی افواج موقع پر پہنچیں تو حملہ آوروں نے ایک رہائشی علاقے میں پناہ لے لی اور چند گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔ اس دوران چار میں سے تین حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

مسلح حملہ آوروں نے میکڈونلڈ سمیت کئی ایسی دکانوں پر بھی فائرنگ کی جو غیر ملکیوں کی ہیں۔ انہوں نے ایک غیر ملکی کے ہوٹل کا محاصرہ بھی کیا۔

عینی شاہدوں نے خبررساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ شہر کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں مغربی باشندے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کے عقبی حصے کے ساتھ ایک لاش باندھ کر اسے گلیوں میں بھی گھسیٹا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد