گیارہ ستمبر پر آزاد کمیشن کی رپورٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگلے چند گھنٹوں میں امریکہ میں ایک آزاد کمیشن نیویارک اور واشنگٹن پر کیے گئے گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں اپنی تحقیقات جاری کرنے والا ہے۔ کانگریس کے ارکان کو اس کمیشن نے رپورٹ کے بارے میں ایک بریفنگ دی تھی اور ان کا کہنا ہے کہ اس میں حکومتی ایجنسیوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ کانگریس کے ارکان کے مطابق رپورٹ میں اس بات پر سختی زور دیا گیا ہے کہ حکومت انٹیلی جنس کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین اور القاعدہ کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔ اگرچہ رپورٹ میں یہ تو نہیں کہا گیا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو روکا جاسکتا تھا تاہم اس میں حکومت کی کچھ ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ہائی جیکرز کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مواقع ضائع کیے ہیں۔ رپورٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آرہی ہے جب کچھ ہی دیر پہلے امریکہ میں سیکیورٹی وڈیو ٹیپ جاری کی گئی ہےآ اس وڈیو میں گیارہ ستمبر کے چار ہائی جیکرز کو واشنگٹن کے ڈیلس ایئرپورٹ پر اضافی سیکیورٹی چیکِنگ کے عمل سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||