وانا میں تین فوجی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام ونا میں ایک بم پھٹنے سے تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ سڑک کے کنارے نصب ایک گھریلو ساخت کا بم پھٹنے سے ایک فوجی ٹرک کو معمولی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرک میں سوار تین فوجی معمولی زخمی ہو گئے۔ میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کافی حد تک علاقے کو ’شر پسند‘ عناصر سے صاف کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’شر پسند‘ عناصر افغان سرحد کے پار سے بھی پاکستانی علاقے میں راکٹ فائر کرتے ہیں۔ علاقے میں جاری کشیدگی کےبارے میں انہوں نے کہا یہ مسلۂ کافی پیچیدہ ہے اور حکومت اس سیاسی اور فوجی دونوں طریقوں سے حل کرنے کو کوشش کر رہی ہے۔ علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی کو انہوں نے افغانستان کے اندرونی حالات سے بھی منسلک کرتے ہوئِے کہا کہ اافغانستان میں جب تک صورت حال مکمل طور پر مستحکم نہیں ہو جاتی علاقے میں حالات کشیدہ رہیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||