BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 June, 2004, 11:42 GMT 16:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا آپریشن ختم ہوگیا
وانا میں فوجی
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں غیر ملکی افراد اور ان کے مقامی حامیوں کے خلاف پانچ روز سے جاری فضائی اور زمینی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

شکئی کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز فوجی طیاروں نے علاقے پر بمباری نہیں کی البتہ بری فوج کے سپاہی غیر ملکیوں اور ان کے اسلحہ کی تلاش میں مصروف رہے۔

سنگھاری گاؤں سے ایک شخص نور جہاں محسود نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں پر ہیلی کاپٹر پرواز کرتے رہتے ہیں اور ان کو علاقے کی ساڑھے گیارہ ہزار فٹ بلند سب سے اونچی چوٹی کے قریب بھی دیکھا گیا۔

مقامی دیہاتیوں نے ایک گھر کے ملبے سے دو مردوں اور دو عورتوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران پچاس شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کے مطابق یہ تعداد چالیس ہے۔

پشاور میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے مزید لاشیں بھی دبی ہوئی ہو سکتی ہیں۔

علاقے میں بمباری کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

علاقے کی ناکہ بندی کی وجہ سے وانا اور شکئی میں روز مرہ معمولات بری طرح متاثر ہوئے اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد