BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 11 June, 2004, 12:32 GMT 17:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا آپریشن: آخر حل کیا ہے؟
وانا آپریشن
وانا میں آپریشن کی تیاریاں (فائل فوٹو)
جنوبی وزیرستان میں فوج نے مبینہ غیر ملکی جنگجوؤں اور ان کے حامیوں پر شدید بمباری کی ہے۔ مقامی صحافیوں اور قبائلیوں کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو وانا کے قریب زمینی دستوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ جنوبی وزیرستان میں پچھلے کئی ماہ سے جاری آپریشن میں کی جانے والی شدید ترین بمباری ہے۔ اب تک وانا آپریشن میں کتنے لوگ ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوئے ہیں اس کا اندازہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔ اس طرح کی اطلاعات کا مرکزی ذریعہ حکومت ہے کیونکہ مقامی صحافیوں کو ان جگہوں تک جانے کی اجازت نہیں جہاں یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

وانا میں نہ صرف قبائلی لشکر کے ذریعے علاقے کو ان جنگجوؤں سے پاک کرنے کی بلکہ طالبان حامی سرداروں کے ساتھ مفاہمت کی حکمتِ عملی کے ابھی تک کوئی حاص نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ آپ کی رائے میں آخر اس مسئلے کا حل کیا ہے؟ کیا اس کے نتیجے میں حکومت اور قبائل کی چپقلش میں اضافہ ہوگا؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


نسیم واحد بھٹی، ملتان: اگر وانا کے قبائلی محب وطن ہیں تو انہیں غیرملکیوں کا ساتھ نہیں دینا چاہئے۔ اور وانا آپریشن کے دوران ہی کراچی کے حالات خراب ہورہے ہیں۔ کراچی کے حالات وانا کے آپریشن کی وجہ سے ہی خراب ہوئے ہیں۔

ہمارے اقدار کو سمجھیں
 میں وزیرستان کے مشہود قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ ہماری روایتوں اور اقدار کو سمجھنے کی کوشش کرے۔
خالد خان، شارجہ

خالد خان، شارجہ: میں وزیرستان کے مشہود قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ ہماری روایتوں اور اقدار کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ یہ لوگ جنہیں قبائلی پناہ دیے ہوئے ہیں ایک وقت حکومتِ پاکستان کے مہمان تھے اور امریکہ کے بھی دوست تھے۔ انہوں نے روس کے خلاف جنگ لڑی۔

سید جاوید رضا نقوی، لاہور: میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سب سے بڑی پناہ گاہ یہ قبائلی علاقے ہیں۔

بشیر احمد، عمان: مسئلے کا حل تو وہی ہمیشہ ہوتا ہے جو بات چیت سے نکلے۔ اس طرح نیک محمد صاب نے وعدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بدقسمتی ہے۔ میری نظر میں مسئلے کا حل یہ ہے کہ مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریں۔

فضیل غوری، کینیڈا: یہ سب حکومت کا ڈرامہ ہے اور انہیں بھی معلوم ہے کہ اس سے انہیں کچھ نہیں ملنے والا ہے۔ اور وانا کے لوگوں کے اندر بھی لڑنے کی روایت ہے۔

فہد کاظمی، شنگھائی، چین: میں نہیں سمجھتا ہوں کہ فوجی کارروائی اس مسئلے کا حل ہے۔ ہم اپنے ہی لوگوں کا قتل نہیں کرسکتے، اس پر سوچیں، اور پہلے کراچی کا مسئلہ حل کریں، پھر۔۔۔۔

غلام عباس، خان پور: میں صرف یہی کہنا چاہوں گا کہ حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ یہ لوگ پاکستان کے لئے فائدہ مند نہیں ہیں۔

عبدالحلیم سلیمانی، پاکستان: غیرملکیوں کو پاکستان سے نکل جانا ہوگا۔

عرفان خواجہ، نیویارک: یہ کافی خطرناک صورتحال ہے کیونکہ سی آئی اے کی مالی امداد سے جنرل اپنے آقا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

ان کو یہاں کون لایا تھا؟
 اس علاقے پر کس کا کنٹرول ہے اور کب سے ہے؟ غیرملکی اس علاقے میں کب سے رہ رہے ہیں اور کس کی اجازت سے رہ رہے ہیں؟ اب تک ان کی کارروائیاں کیا تھیں؟ اب بدلتی ہوئی صورت میں ان کا کیا کردار ہے؟ ان کو یہاں کون لایا تھا؟
احسان بٹ، لاہور:

احسان بٹ، لاہور: اس علاقے پر کس کا کنٹرول ہے اور کب سے ہے؟ غیرملکی اس علاقے میں کب سے رہ رہے ہیں اور کس کی اجازت سے رہ رہے ہیں؟ اب تک ان کی کارروائیاں کیا تھیں؟ اب بدلتی ہوئی صورت میں ان کا کیا کردار ہے؟ ان کو یہاں کون لایا تھا؟

عبدالرحیم احمد، ٹورانٹو: اس مسئلے کا حل صرف وہی سبق ہے جو برِٹش نے دو سو سال پہلے حاصل کیا تھا۔ آپ نے پاکستانی وزیر کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’ہم وہاں پہنچ گئے جہاں برِٹش بھی نہیں پہنچ چکے۔۔۔‘

راحت ملک، راولپنڈی: ایک پاکستانی ہونے کے ناطے دل خون کے آنسو روتا ہے۔ مسلم ہونے کے ناطے سافٹ کورنر ہے ہر پاکستانی میں غیرملکیوں کے لئے۔

عمار بھٹہ، امریکہ: پاکستان کے لئے افسوس کا دن، ہماری ہی فوج ہم پاکستانیوں کے خلاف لڑرہی ہے تاکہ واشنگٹن کی خوشنودی حاصل کی جاسکے۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمیں یہ دن بھی دیکھنا پڑے گا۔

عبدالرحیم، کراچی: یہ آپریشن بند ہونا چاہئے اور قیام امن کا عمل شروع کیا جانا چاہئے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

عبدالواحد حکمی، جرمنی: میرے خیال میں حکومت کو سب سے پہلے ان غیرملکی اجنٹور کی نشاندہی کرنی چاہئے جو حکومت اور قبائل کے درمیان ہوئے معاہدے کو ناکام بنانے کی ذمہ دار ہیں۔ قبائلیوں کو غیرملکیوں کو رجسٹریشن پر مجبور کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے جبکہ اس شرط کو معاہدے کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

عمر احمد، کویت: یہ حملہ نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ اگر یہ مجاہد ہیں تو ہمیں اللہ کے عذاب سے بچنا ہے۔

محمدعلی، مانٹریال: غلط آپریشن ہے، بالکل وہی حالت ہے جو مشرقی پاکستان میں تھی۔

امریکہ کی جنگ
 قبائلی تو بہت شدت پسند ہیں، ایک موڈرن اور لِبرل پاکستانی بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی فوج امریکہ کی جنگ لڑے۔
علی رضا علوی، اسلام آباد

علی رضا علوی، اسلام آباد: آپریشن کا نتیجہ تو سمجھ میں آگیا نہ کہ ایک دن مولوی نیک محمد ایک واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، ساتھ میں دھمکی بھی دیتا ہے، اگلے روز کراچی میں کئی جوان شہید ہوجاتے ہیں۔ جنگ تو کسی صورت میں مسائل کا حل نہیں ہوتی، حکومت نے پہلے بھی آپریشن کیا، بعد میں مذاکرات۔ قبائلی تو بہت شدت پسند ہیں، ایک موڈرن اور لِبرل پاکستانی بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی فوج امریکہ کی جنگ لڑے۔

فاضلی خان، اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کو چاہئے کہ عقلمندی کے ساتھ وانا مسئلے کا حل نکالے، بالخصوص قبائلی روایات کو خیال میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

سعید الرحمان، بہاولپور: اس طرح کا آپریشن پہلے بھی ہوچکا ہے جس میں سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں ملا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ قبائل کے ساتھ مذاکرات کرے۔ ایسا نہ ہو کہ یہ آگ پورے ملک تک پھیل جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد