BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 June, 2004, 03:26 GMT 08:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا: القاعدہ کے بیس مشتبہ ہلاک

وانا
نیا لشکر جو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا
فوجی حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک جھڑپ کے دوران فوج نے القاعدہ کے بیس مشتبہ عسکریت پسند افراد کو ہلاک کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ایک سینئر ترجمان بریگیڈیر محمود شاہ نے کہا ہے کہ بدھ کو ہونے والی جڑپوں کو بعد فوج نے متعدد عسکریت پسندوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح شکئی میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

کہا جاتا ہے کہ قبائلی ملیشیا پر دباؤ تھا کہ یا تو وہ القاعدہ کے حامی غیر ملکیوں کو گرفتار کریں اور یا ایک اور کارروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح ایک فوجی کالونی اور چند چوکیوں پر راکٹوں سے حملے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ وانا سے شکئی جانے والی سڑک پر طوروام پل کے قریب تصادم میں آٹھ غیرملکی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گولیوں کا تبادلہ ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں حکومت سے معافی پانے والے قبائلی جنگجو نیک محمد نے بی بی سی کے ساتھ ایک نامعلوم مقام سے فون پر بات کرتے ہوئے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ’اور کون یہ کام کرسکتا ہے۔ ہم بے قصور ہیں لیکن حکومت ہمیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔’

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نیک محمد نے اس طرح ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد