وزیرستان: ملیشیا کے 3 اہلکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک کے مقام پر ایک بم دھماکے میں ملیشیا کی گاڑی میں سوار نیم فوجی دستوں کے تین اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بچ کر تیس منٹ پر ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار یار محمد آفریدی، ڈرائیور بنارس اورکزئی اور سپاہی تاج محمد آفریدی شامل ہیں۔ یہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا تھا لیکن حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی اس ضمن میں حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||