نئے آپریشن کے آغاز پر چار فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے دریائے فرات کی وادی میں کئی علاقوں میں بقول ان کے القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کو ، جو حدیثیہ ، حلقانیہ اور باروانا کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، ’آپریشن ریور گیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آپریشن میں ڈھائی ہزار امریکی فوجیوں سمیت عراقی فوجیوں حصہ لے رہے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ لیکن آپریشن کے آغاز پر ہی امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق آپریشن ریور گیٹ کا مقصد ’مقامی آبادی کو دہشت گروں\ کے کنٹرول سے آزاد کروانا ہے۔‘ امریکی حکام کے مطابق ان مبینہ دہشت گردوں نے ان علاقوں میں طالبان کے انداز میں اسلامی قوانین کا نفاذ کردیا ہے۔ اسی اثنا میں بغداد کے گرین زون کے باہر، جہاں عراقی پارلیمنٹ اور امریکی سفارت خانہ واقع ہیں، ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔اس دھماکے میں دو عراقی پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||