عراقی تیل کے وزیر بحرالعلوم پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں عراقی تیل کے وزیر ابراہیم بحرالعلوم ایک بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں تاہم ان کے دو محافظ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سڑک پر نصب بم کے پھٹنے سے ابراہیم بحرالعلوم کے کاروں کے قافلے میں شامل سات میں سے دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ حملے کے تھوڑی دیر بعد بی بی سی بات کرتے ہوئے ابراہیم بحر العلوم نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بحرالعلوم نے کہا کہ مزاحمت کار عراقی انتظامیہ کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کار اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ عراقی آئین پر اس مہینے ریفرنڈم ہونے والا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||