حلّہ: کار بم دھماکہ، دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع قصبے حلّہ میں ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بلد میں جمعرات کو ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد پچانوے ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حلّہ کے دھماکے میں تیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پنتالیس منٹ پر ایک پر ہجوم بازار میں ہوا۔ عراق کی شیعہ آبادی تشدد کی کارروائیوں کا نشانہ بنتی رہی ہے اور حلّہ بھی شیعہ اکثریتی قصبہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھی شدت پسندوں کے حملوں کا مرکز رہا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو بھی بغداد کے شمال میں شیعہ اکثریتی شہر بلد میں بھی تین کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں پچانوے سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||