عراق: الزرقاوی کا نائب ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں القاعدہ کی دوسری اہم ترین شخصیت ابو اعظم کو بغداد میں امریکی اور عراقی افواج نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے جبکہ بعقوبہ میں ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کے رنگروٹوں کے درمیان اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے خدشہ ہے کہ کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابو اعظم کی ہلاکت کا اعلان عراقی قومی سکیورٹی کے مشیر موافق الرباعی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم عراق میں القاعدہ کے نائب سربراہ کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں‘۔ ابو اعظم کو پیر کو امریکی اور عراقی فوج کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گولی ماری گئی۔ عراقی سلامتی کے مشیر کے مطابق ابواعظم کے متعلق خبر ایک مقامی عراقی نے دی تھی۔ ابو اعظم کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ فلسطینی ہیں۔ الرباعی کا کہنا تھا کہ ’ابواعظم اپریل میں عراق میں داخل ہوا اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بارہ سو کے قریب بغدادیوں کی ہلاکتوں میں ملوث تھا‘۔ عراق میں القاعدہ کے سربراہ ابو مصعب الزرقاوی ہیں جنہیں عراق میں شدت پسندوں کے حملوں اور قتل اور اغوا کی وارداتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||