BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 September, 2005, 07:52 GMT 12:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی فوجیوں کے وارنٹ جاری
برطانوی فوج بصرہ میں جیل پر حملے کے بعد وہاں بدامنی پھیل گئی ہے۔
جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک جج نے دو برطانوی فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جج کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی پیر کو عراقی مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد عراقیوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ ان فوجیوں پر عراقی پولیس کی گشتی پارٹی سے بچنے کیلیے فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔

دونوں فوجیوں کی گرفتاری کے بعد برطانوی ٹینکوں نے بصرہ کی جیل پر دھاوا بول کر ان دونوں کو آزاد کروا لیا تھا۔اس کاروائی میں پانچ عراقی ہلاک ہوگئے تھے۔

برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں وارنٹ سے متعلق خبروں کا پتہ ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ درحقیقت جاری کیا گیا ہے یا نہیں۔

برطانوی فوج کے ترجمان میجر سٹیو ملبورن کا کہنا ہے کہ ان دونوں فوجیوں پر عراقی حکومت اور اتحادی فوج کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کی وجہ سے مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ان کے پاس یہ وارنٹ جاری کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ ہم بصرہ میں موجود عراقی تفتیشی ٹیم اور عراقی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے‘۔

وارنٹ جاری کرنے والے جج کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ وہ دونوں فوجی برطانوی ہیں اس لیے وہ قانون سے ماورا نہیں ہو سکتے۔ بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اگر ان دونوں فوجیوں پر الزام ثابت ہو جائے تو انہیں عمر قید ہو سکتی ہے۔

بی بی سی کے نمائندے کے مطابق بصرہ میں عام خیال یہی ہے کہ مذکورہ فوجی شہر میں خفیہ مشن پر تھے۔

اس سےقبل بصرہ کے گورنر جیل پر برطانوی فوج کے حملے سے ہونے والے پانچ لوگوں کی ہلاکت اور مالی نقصان کا معاوضہ طلب کرتے ہوئےکہا تھا کہ جب تک برطانوی حکام معافی نہیں مانگتے، عراقی حکام ان سے تعاون نہیں کریں گے۔

بصرہ کے گورنر نے تعاون بحال کرنے کی دوسری شرائط میں مطالبہ کیا تھا کہ گرفتار ہونے والے دونوں برطانوی فوجیوں کو بھی عراقی حکام کے حوالے کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد