بغداد: کار دھماکہ، سات افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بغداد میں ہونے والے ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے دو اہلکار ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ مشرقی بغداد میں واقع ایک پولیس اکیڈمی پر اس وقت کیا گیا جب پولیس میں تقرری کے لئے عراقی شہری قطار میں کھڑے تھے۔ بغداد میں وزارت تیل کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کا ایک ملازم بھی ہے۔ یہ ملازم حملے کے زد میں اس وقت آیا جب اس کو دفتر لانے والی ایک بس جائے وقوع کے پاس سے گزر رہی تھی اور دھماکے میں پھنس گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عراقی پولیس پر شدت پسندوں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ہر ماہ لگ بھگ عراقی پولیس والے مارے جاتے ہیں۔ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق یہ دھماکہ سات بجکر پچاس منٹ پر بغداد کے اس علاقے میں ہوا جہاں وزارت تیل اور وزارت زراعت کے دفاتر بھی واقع ہیں۔ اقوام متحدہ عراق میں پندرہ اکتوبر کو نئے آئین کے مسودے پر ریفرنڈم کرانے والا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند اس ریفرنڈم کو ناکام بنانے کی پوری کوشش میں ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||