صدام کے وکلا کی ٹیم برطرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے سابق صدر صدام حسین کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صدام حسین کے وکلا کی ٹیم کو برطرف کردیا ہے۔ اردن کے دارلحکومت عمان میں جاری کئے جانے والے بیان میں ، جس پر صدام حسین کی سب سے بڑی بیٹی راغد کے دستخط بھی ہیں، کہا گیا ہے کہ اب صدام حسین کا مقدمہ صرف ان کے عراقی وکیل خلیل دلیمی لڑیں گے۔ بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق یہ فیصلہ صدام حسین کے دفاع میں یکجہتی لانے کی خاطر کیا گیا ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے میں کئی وکلا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ وہ صدام حسین کے نمائندہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم میں مقدمے لڑنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کئی اختلافات پائے جاتے تھے۔ صدام حسین کے خلاف باقاعدہ طور پر پچھلے ماہ الزامات عائد کئے گئے تھے لیکن مقدمے کی سماعت کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||