 |  وکیل نے یہ نہیں بتایا آیا صدام حسین اس حملے میں زخمی ہوئے؟ |
عراق کے سابق صدر صدام حسین پر ان وکیل کے مطابق جمعرات کو عدالت میں پیشی کے بعد ایک نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔ صدام حسین کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ’کارروائی میں موجود ایک شخص نے صدام حسین پرحملہ کر دیا اور اس کے بعد ان دونوں کے درمیان گھونسوں کا تبادلہ ہوا‘۔ صدام حسین کے وکیل نے یہ نہیں بتایا آیا صدام حسین اس حملے میں زخمی ہوئے؟ ٹربیونل نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔ صدام حسین کے خلاف انیس سو اکانوے میں ملک کی شیعہ اور کرد آبادی پر مبینہ مظالم کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ |