صدام کی تصویر والے فون کارڈ واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل کی ایک فون کمپنی نے اعتراضات کے بعد صدام حسین کی حراست کے دوران لی گئی ایک تصویر والے فون کارڈ کی فروخت روک دی ہے۔ ساؤ پاؤلو شہر میں سرکاری وکلا نےٹیلی فونیکا کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ متعلقہ فون کارڈ کی فروخت روک دے یا پھر تشدد اور نسلی عدم رواداری کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فون کارڈ پر دی گئی تصویر صدام حسین کے حالات کی متوازن عکاسی نہیں کرتی۔ یہ فون کارڈ مختلف تصاویر کے ذریعے دنیا کی تاریخ وضح کرنے کے ایک سلسلے کی کڑی کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں صدام حسین کی گردن کیچڑ میں لتھڑی ہوئی تھی۔ تصویر میں دو سپاہی بھی ہیں جن میں سے ایک نے صدام حسین پر بندوق تانی ہوئی تھی۔ ٹیلی فونیکا کمپنی نے اس تصویر کے باعث پیش آنے والی دقت اور مشکل پر اپنے صارفین سے ایک بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے عراق کی جنگ کی ایک تاریخی تصویر سمجھ کر شائع کیا تھا۔ سابق عراقی صدر سے اس وقت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مبینہ الزامات کے تحت پوچھ گچھ جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ستمبر کے اوائل میں ان کے خلاف عراق میں مقدمہ شروع ہوگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||