خودکش حملہ، پچیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر رابعہ میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک خودکش حملے میں پچیس فوجی ریکروٹوں سمیت پچیس افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ رابعہ موصل سے اسّی کلومیٹر شمال مغرب میں ہے اور سوریہ کی سرحد سے قریب ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور نے دھماکہ خیزمواد سے بھری بیلٹ پہنی ہوئی تھی۔ عراق میں پولیس اور فوج کے اہلکار اکثر خود کش حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ عراق میں اپریل کے مہینے میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد بھی مسلسل خودکش حملے جاری ہیں جن میں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||