BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 04:59 GMT 09:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس کی صفوں میں مزاحمت کار
عراقی کمانڈو
امریکی محکمۂ دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں مزاحمت کار اور جرائم پیشہ لوگ پولیس میں بھرتی ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں بھرتی کے خواہش مند افراد کی مناسب جانچ پڑتال نہیں ہو رہی اور تجویز کیا گیا ہے کہ عراق کی وزارت داخلہ کا ریکارڈ صحیح طرح دیکھنے کی ضرورت ہے۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق میں چلایا جانے والا تربیتی پروگرام جس میں ساٹھ ہزار ریکروٹ حصہ لے چکے ہیں نسبتاً کامیاب رہا ہے۔

رپورٹ میں جنوری میں ہونے والے انتخابات میں عراقی پولیس کے کردار کو سراہا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سے اہلکار ان پڑھ ہیں، جرائم پیشہ ماضی رکھتے ہیں یا جسمانی طور پر معذور ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے رپورٹ کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا پولیس میں بھرتی ہونا تشویش کا باعث ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک بات ’دہشتگردوں‘ اور مزاحمت کاروں کا پولیس کی صفوں میں گھسنا ہے۔

امریکہ کی قیادت میں غیر ملکی افواج اس وقت تک عراق میں رہیں گی جب تک عراقی سیکیورٹی دستے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہو جاتے۔ ایک منصوبے کے مطابق عراق میں ایک لاکھ پینتیس ہزار افراد پر مشتمل فورس تشکیل دی جانی ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد