بغداد: خودکش حملے میں چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس نے اطلاع دی ہے کہ مرکزی بغداد میں واقع ایک ہوٹل پر خودکش حملے میں حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری ایک بس صدیر ہوٹل کے باہر اڑا دی۔ اس ہوٹل پر اس سے پہلے بھی کئی حملے ہو چکے ہیں۔ ماضی میں یہ ہوٹل امریکی ٹھیکیدار کثرت سے استعمال کرتے تھے اور مزاحمت کار اسےاکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اتوار کو بغداد کے مشرق میں ایک پولیس سٹیشن پر خود کش حملے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||