سنی موقع ضائع نہ کریں: زبیری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زبیری نے سنی عربوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عراق کے نئے آئین کی تیاری میں حصہ نہ لے کراپنے مؤقف کی نمائندگی کاموقع ضائع نہ کریں۔ انہوں نےسنی رہنماؤں سے کہا کہ اگر انہوں نے عراق کے نئے آئین کی تیاری میں حصہ نہیں لیا تو خدشہ ہے کہ آئین میں ان کے مؤقف کو خاطر نمائندگی حاصل نہ ہو سکے اور آئین ان کی امیدوں کا صحیح ترجمان ثابت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سنی رہنماؤں کی جانب سے آئین کی تیاری میں حصہ نہ لینے کا عمل عراق کے مفادات میں نہیں ہے۔ سنی پارٹی اور کونسل آف نیشنل ڈائیلاگ نے ایک ہفتے قبل اپنے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد آئین کی تشکیل میں حصہ لینے کے عمل کو معطل کر دیا تھا۔ اس بارے میں سنی پارٹی اور کونسل آف نیشنل ڈائیلاگ کا یہ مؤقف تھا کہ وہ اس وقت تک اس آئین کی تشکیل کے عمل میں حصہ نہیں لیں گے جب تک کہ حکومت ان کے دو مقتول اراکین کی موت کی تحقیق کے لیے کسی بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کا اعلان نہیں کرتی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||