 |  بغداد کی خراب صورتحال |
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں دو الگ الگ واقعات میں عراقی کمانڈو یونٹ کے بارہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں جاری تشدد کی اس لہر لاتعداد عراقی مارے جا چکے ہیں۔ ایسے میں عراقی تعمیر نو کے ایک اعلیٰ امریکی افسر بِل ٹیلر نے اعتراف کیا ہے کہ تشدد کے اس سلسلے کی وجہ سے عراق میں تعمیر نو کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ اس کے لیے مختص فنڈز اب سکیورٹی کو بہتر بنانے پر خرچ ہو رہے ہیں۔  | خوراک کی عدم دستیابی  ایک تہائی گھروں میں نکاسیِ آب کا نظام موجود ہے جبکہ ایک چوتھائی بچے غذا کی شدید کمی کا شکار ہیں۔  سروے | بِل ٹیلر کا کہنا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ عراق کے لیے امریکی امداد کافی نہیں ہے اور ملک کی تعمیر اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ وہاں بیرونی سرمایہ کار ہو۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ تیل کمپنیاں جو بالعموم خطرناک جگہوں پر کام کرنے سے نہیں ہچکچاتی تھیں وہ بھی عراق میں آنے سے کترا رہی ہیں۔ مزاحمت کار اب تک دو سو پچیانوے ایسے ٹھکہ داروں کو ہلاک کر چکے ہیں جو وہاں امریکی منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ عراق پر امریکی قبضے کو دو برس سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن بجلی کا جانا اور بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی آلودگی معمول کی بات ہے۔ اس ماہ کے شروع میں جاری ہونے والے ایک سروے میں کہا گیا تھا کہ تقریباً ایک تہائی گھروں میں نکاسیِ آب کا نظام موجود ہے جبکہ ایک چوتھائی بچے غذا کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ |